وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا۔
وفاقی وزیر سعدرفیق سے چیئرمین ریلویز خالد گردیزی نے ملاقات کی، اس کے علاوہ سعد رفیق نے وزارت ریلوے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشنز اورحفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر ملتان، راولپنڈی، ملتان براستہ کندیاں، اٹک سٹی گولڑہ شریف کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس کو 21 اپریل 2022 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 7 اکانومی کلاس کوچز، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔
Comments are closed.