بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسابقتی کمیشن کے جرمانے پر شوگر ملز مالکان کا ردعمل

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانے پر ردعمل دے دیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کا فیصلہ نہ اکثریتی ہے اور نہ ہی متفقہ ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مسابقتی کمیشن کے 2 ممبران نے شوگر ملزم کے ممبران کے حق میں فیصلہ دیا۔

شوگر ملز کے مطابق مسابقتی کمیشن کے دو ممبران نے کہا ثبوت ناکافی ہیں، دو ممبران نے کہا کہ کسی پارٹی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چیئرمین مسابقتی کمیشن کا ان حالات میں ووٹ دینا قانونی طور پر سوالیہ نشان ہے ۔

چیئرپرسن نے جس قانون کا سہارا لیا وہ انتظامی امور کے لیے ہے، قانونی چارہ جوئی میں کمیشن ایکٹ کے سیکشن 30 کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چیئرپرسن کے پاس بیچ کی کارروائی کے دوران کاسٹنگ ووٹ کا اختیار نہیں، چیئرپرسن نے کاسٹنگ ووٹ کا غیر قانونی استعمال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.