وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی مسلسل حمایت پر اس کا شکر گزار ہے۔
انہوں نے یہ بات وزارت خارجہ میں کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح سے ملاقات میں کہی جو اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے تھے۔
کویتی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی پر وزیر خارجہ کو مبارک باد دی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت، ہُنر مند افرادی قوت میں اضافے کے لیے پاکستان کے انجینئرز اور ڈاکٹرز کی خدمات سے استفادہ کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، مارچ 2022 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔
ملاقات کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے کویت کی تعمیر و ترقی میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
Comments are closed.