بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘مسئلہ کشمیر کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے مسئلہ کشمیر صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتاہے۔

کولمبو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے، شوکت خانم کینسراسپتال غریبوں کےلئے بنایا، سری لنکا کےصدر کے ساتھ گزشتہ روز مختلف امور پر گفتگو ہوئی، سرمایہ کاری ،منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم  کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دہشت گردی سے متاثر رہے ہیں دہشتگردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی،ع برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سےحل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے مسئلہ کشمیر صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتاہے ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں جب کہ  امریکا،چین بڑھتی خلیج دورکرانےمیں پاکستان کرداراداکرسکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

You might also like

Comments are closed.