غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد اپنے وطن واپس چلی گئی۔
4 نومبر کو 7135 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس گئے جن میں 2330 مرد، 1765 خواتین اور 3040 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 186 گاڑیوں میں260 خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی۔
اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 154 غیر قانونی افغان باشندوں کی افغانستان واپسی ہو چکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.