لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے مزید مستعفی ارکانِ اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا۔
پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان نے استدعا کی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.