پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 3 مریضوں کی جان لے لی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 599 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 265 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 455 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 394 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 4 زیرِ علاج مریضوں میں سے 170 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 7 ہزار 935 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 93 لاکھ 79 ہزار 125 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 7 ہزار 105 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 28 کروڑ 10 لاکھ 37 ہزار 412 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار 278 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار 899 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 88 ہزار 972 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 154 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 823 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 585 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 656 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 327 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 973 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 479 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 690 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 801 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.