بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزید 2 ترک طیارے متاثرینِ سیلاب کیلئے سامان لیکر کراچی پہنچ گئے

برادر ملک ترکیہ سے مزید 2 طیارے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئے۔

ان دونوں طیاروں میں متاثرینِ سیلاب کے لیے خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیاء ترکیہ سے کراچی لائی گئی ہیں۔

ترکیہ سے اب تک 8 طیارے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لا چکے ہیں۔

پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرین کے لیے ترک حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ایئر فورس کی تیسری پرواز آج صبح سویرے کراچی پہنچی۔

ان 8 طیاروں کے ذریعے ترکیہ سے اب تک 90 ٹن امدادی سامان متاثرینِ سیلاب کے لیے کراچی لایا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.