بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

مزید صوبوں کی بات 18ویں ترمیم کےخلاف ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اضافی صوبوں کی بات اٹھاریوں ترمیم رول بیک اور صدارتی نظام متعارف کروانے کیلئے کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ کراچی، فاٹا اور ہزارہ کو بھی الگ الگ صوبہ بننا چاہیے۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست کو اپنے ماضی خصوصاً ماضی قریب کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہی کا باعث بنے گی۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ آئینی معاملات خصوصاً صوبائی خود مختاری پر قومی اتفاق رائے ممکن نہیں ہوگا، اس سے سیاسی عدم استحکام آئے گا اور معاشی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.