یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تبدیلی گارڈز کی تقریب میں پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تھے۔
مہمان خصوصی نے پریڈ کے معائنے کے بعد مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر گروپ کیپٹن طلحہ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزارِ قائد پر فرائض سنبھالنا پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کیلئے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 65 کی جنگ ملک کی بقاء کی جنگ تھی،جس میں ہمارا مقابلہ ایسے دشمن سے تھا جو تعداد میں چار گنا زیادہ تھا۔
گروپ کیپٹن طلحہ سعید نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو 1965 کی جنگ اورحالیہ آپریشن میں افواجِ پاکستان کی کارکردگی پر فخر ہے۔
واضح رے کہ ملک بھر میں آج یومِ دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.