جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

علامہ اقبال کے مزار پر پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے دستے نے سلامی دی۔

علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت، علمی و فکری عظمت اور ملتِ اسلامیہ کے لیے درد مندی کا اظہار ان کے معمولاتِ زندگی اور ان کی شاعری سے ہوتا ہے کہ ان کے 1930ء کی دہائی میں لکھے گئے اشعار آج بھی تازہ ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے بھی مزارِ اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ آج شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یومِ پیدا ئش منایا جا رہا ہے۔

حکومت نے کئی سال بعد اس دن قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

آج کے سیاسی انتشار کے دور میں ملت کی شیرازہ بندی کے لیے علامہ اقبال کے کلام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.