بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری کے عوام حکومتی نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں۔

مری میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مری میں کرفیو کا سماں جان بوجھ کر پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہل مری کو دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری کے لوگوں نے ہی برف باری میں ریسکیو آپریشن کیا، حکومتی نااہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کی تبدیلیاں پیسوں سے کی جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب میں کرپشن کا طوفان ہے کوئی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.