بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری کے راستوں کی بندش کا سبب بننے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

مری کے راستوں کی بندش کا سبب بننے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔

مری میں غیر قانونی شاپنگ مال، پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹل، اپارٹمنٹس کے خلاف بھی آپریشن  کیا جارہا ہے۔

میونسپل آفیسر کا کہنا ہے کہ سنی بینک، بانسرہ گلی، بھوربن روڈ پرعمارتیں سیل اورگرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات گرانے کی سفارش پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.