راولپنڈی: مری میں شدید برف باری اور متعدد سیاحوں کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت نے سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا گیا ہے، راستوں کی بندش کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں موجود ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گاڑیوں میں پھنسے 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی اموات ممکنہ طور پر گاڑیوں میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
بریکنگ: جیسا کہ خدشہ تھا مری اور گلیات میں شدید برف نے انسانی المیے کی شکل اختیار کر لی۔۔
متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ۔۔ ریسکیو کی کوششیں ناکافی۔۔۔
pic.twitter.com/HU0RVLtjtJ— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) January 8, 2022
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سارے معاملات کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں، امید ہے آج شام تک معاملات قابو میں آجائیں گے، مری جانے والے سیاحوں سے معذرت کرتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مری کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ سیاحوں کے لیے کمبل اور خوراک دیں۔
People who want to go to #Murree please don’t go and help those who are stranded there because of the #Snowfall and give them medicine. May Allah forgive the citizens who have died.
Please protect your life because the government is always late in taking care of the citizens. 🙏 pic.twitter.com/4hquhkd0aZ— Mian Mujeeb UR Rehman (@Mujeebtalks) January 8, 2022
Comments are closed.