ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
مری اور گلیات میں طوفانی بارش سے کئی مقامات پر درخت گرنے سے راستے بند ہوگئے۔ جھیکا گلی اور لوئر ٹوپہ روڈ پر درخت گرے۔
طوفانی بارش سے مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.