مری میں برف پر سیاحوں کی تفریح جاری ہے، لوگوں نے برف کے ڈھیر پر سالگرہ بھی منائی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بہتا پانی جم گیا ہے جبکہ قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی جم گیا ہے۔
اسلام آباد میں دن کے اوقات میں دھوپ کے باوجود سردی کی شدت برقرار رہی۔ پشاور میں بھی سردی بڑھ گئی ہے جبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کے باعث موسم اب بھی ٹھنڈا ہے۔
اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ استور میں منفی 11، اسکردو میں منفی 10، گلگت، قلات اور ہنزہ میں منفی 8، کوئٹہ میں منفی 7، مالم جبہ منفی 6، دیر میں منفی 5، مری میں منفی 3، چترال میں منفی 2، اسلام آباد میں منفی 1، پشاور میں صفر، لاہور میں 4 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.