بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری سے واپسی کیلئے سڑک کی ایک سائیڈ کھول دی گئی

مری سے اسلام آباد آنے والے ایک طرف کے راستے کو کھول دیا گیا ہے، کلڈنہ سے راولپنڈی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔

 راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی  ساجد کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی گزشتہ رات سے مری میں موجود ہیں، جو برف میں پھنسے سیاحوں کے لیے جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی پولیس کےسیکڑوں افسران و اہلکار سیاحوں کی مدد کے لیے جانفشانی سےفرائض سرانجام دےرہےہیں۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔

برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.