مری میں آنے والے سیاحوں کے حوالے سے ٹریفک حکام نے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری میں پھسلن سے بچنے کے لیے گاڑی کی اسپیڈ آہستہ رکھی جائے۔
ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سیاح گاڑی کی ہیڈ لائٹس، انڈیکیٹر، ہارن اور بیٹری درست حالت میں رکھیں۔
گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا، گرم کپڑے اور کمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ ہر وقت مدد کے لیے موجود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاح پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں
Comments are closed.