بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم کے ابّا، مولانا، احسن اقبال نیب زدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم کے ابّا، مولانا، احسن اقبال نیب زدہ ہیں جبکہ رانا ثناء اللّہ منشیات زدہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ اسمبلی پہنچے، اس موقع پر اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو نیب کے آفس پر پاپا ڈیڈی بچاؤ مہم کی جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ پر بھی پہلے حملے کرتے رہے ہیں، یہ این آر او لینے کی کوشش ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے، جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، براڈ شیث میں سب کچھ سامنے آگیا ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشت گرد ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ ہم اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں گے، نیب زدگان کا ٹولہ این آر او لینے نیب جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ پولیس افسران سے کہتا ہوں اتنی غلامی کرو جتنا برداشت کرسکو۔

اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ہمارے رکن پر تشدد ہوا تھا، اس پر ہمارے جذبات بہت ہائی تھے، رہنما پی ٹی آئی

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی افسر کو آئی جی بننا ہے تو کسی کو ایڈیشنل آئی جی بننا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ قانون کو چھوڑ کر چمچہ گیری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.