وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر چند صحافیوں کے ساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اول پر سوچے سمجھے بغیر حملے کیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھر کسی کی ماں اور بیوی ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے بھی سیاست میں حصہ لیا لیکن پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں۔
Comments are closed.