مریم اورنگزیب نے کہا 45 لاکھ مگر شہباز گِل نے سُنا 45 کروڑ، معاملہ پینتالیس لاکھ کا تھا لیکن پینتالیس کروڑ تک پہنچ گیا، سننے والے الجھ کر رہ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین اعشاریہ تین ٹریلین کے منصوبے لگانے والے شہباز شریف پر 45 لاکھ کے پودے لگانے کا الزام لگایا گیا۔
ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد معاون خصوصی شہباز گل کا ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں وہ مریم اورنگزیب کو مخاطب کر کے 45 کروڑ کا الزام لگاتے نظر آئے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بار نہیں کئی بار پینتالیس کروڑ کا ذکر کیا۔
نیب راولپنڈی نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو کنٹریکٹ دینے کے معاملے پر شہبازشریف کو 24 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔
Comments are closed.