پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہی ہیں، مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ اقتدار جانے کے بعد نواز شریف نے دوسرے ملکوں سے مدد نہیں مانگی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ مشرف سے 10 سال خود ساختہ جلا وطنی کا معاہدہ کس نے کروایا تھا؟
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سعد الحریری نے پاکستان آکر وہ معاہدہ بھی پریس کانفرنس میں دکھایا تھا۔
Comments are closed.