بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کے قتل کی دھمکی جلسے میں دی گئی، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی جلسے میں دی گئی۔

فیصل آباد سے جاری کیے گئے اپنے  بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کی قیادت انتہائی اشتعال انگیز گفتگو کر رہی ہے، تحریک انصاف کارکنوں اور حکومتی وسائل کو بھی استعمال کر رہی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی جلسے میں دی گئی ہے، قتل کی دھمکی پرکوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ یہ بات الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے نوٹس میں بھی ہے، کارروائی نہ ہوئی تو سی پی او، آر پی او، آئی جی اور وزیر اعلیٰ پنجاب ذمہ دار ہوں گے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اس بیان کے بعد مسلم لیگ ن میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.