مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
اس موقع پر جنید صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کا مقصد سیاست میں حصہ لینا نہیں۔ سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کا ارادہ نہیں، والدہ اور خاندان کے افراد کی معاونت کرنا چاہتا ہوں۔
Comments are closed.