پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی ہی جماعت کے فیصلوں پر برس پڑے۔
اپنے بیان میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا "ووٹ کو عزت دو” کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا، ووٹ کو خود بے عزت کردیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے چاپلوسی کرکے ان سے یہ غلط فیصلہ کروایا؟
مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آ رہیں۔ اب الیکشن اکٹھے سال 2025 میں کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مزید 5 سال ملے تو ملک ترقی کرے گا۔
Comments are closed.