پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔
شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور سے براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جارہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔
واضح ریے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔
نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہو گی، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Comments are closed.