بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کے بری ہونے کی خبر پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز  کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز پیش ہو گئیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.