جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مریم نواز کی پیشی کی تیاریاں، مولانا عبدالغفور حیدری کا ن لیگی رہنماؤں سے رابطہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کی تیاریوں سے متعلق اپوزیشن جماعت جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری متحرک ہوگئے۔

انہوں نے مریم نواز کی 26 مارچ کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی سے متعلق ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب سے رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی رہنما نے ن لیگی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے مشاورت کی۔

مولانا عبدالغفورحیدر ی نے دوران گفتگو کہا کہ جے یو آئی کے کارکن بھرپور تعداد میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام (ف) لاہور کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس امیر جے یو آئی لاہور مولانا نعیم الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

جے یو آئی لاہور کے اجلاس کے حوالے سے جاری بیان میں مولانا نعیم الدین نے کہا کہ اس موقع پر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کے کارکنوں کو کم از کم 50 گاڑیوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.