بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، محمدزبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کا بیانیہ پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے، مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں، ایک دفعہ پھر جھوٹا، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے، نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری نظر نہیں آتی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکا نظر نہیں آتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب خود پرامن احتجاج کوسیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہا ہے، نیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاسی طلبی کا جواب ایک پر امن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.