گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی طبیعت کے بارے میں بتادیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر احسن دانش نامی ن لیگی کارکن نے مریم نواز سے پوچھا کہ میم! آپ کی طبیعت کیسی ہے؟
ن لیگی کارکن کے پوچھنے پر مریم نواز نے کہا کہ بخار ہے اور گلا خراب ہے۔
مریم نواز نے اچھے کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللّٰہ! بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اُن کی خیریت دریافت کرنے پر کارکن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز شریف کو کورونا وائرس ہوگیا، مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔
کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آنے پر مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
Comments are closed.