بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کر رہے ہیں۔

 نیب پراسیکیوٹر عثمان جی راشد چیمہ آج عدالت میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل مکمل کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.