curvy hookup is there a real hookup app dog screening hookup to laptop gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں  سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات سے قبل قوالی نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سوشل میڈیا مخالف کیمپس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، کوئی کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں۔

کسی ناقد نے یہ لکھا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

اک صارف نے لکھا کہ ساس اتنا زیادہ تیار ہوگئی کہ کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات گزشتہ رات ہوئی۔

تنقید کرنے والوں کے طنز کے تیر کے جواب میں نون لیگ کی حمایتی ایک خاتون نے لکھا کہ بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے ۔

خیال رہے کہ  مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ، بیٹے کی شادی پر بھی وہ خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔

جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس کا انتخاب کیا، قوالی نائٹ میں مریم نواز نے ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا دلکش لباس زیب تن کیا۔

مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی زندگی کے سب سے اہم اور خوشی کے موقع پر مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائین کیے ہوئے سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.