carolina sweets hookup hotshot gay clubs for hookups dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Monmouth Junction NJ 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی سالگرہ کا دن کیسے یادگار بنا؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور اپنی صاحبزادی مریم نواز کی سالگرہ یادگار بنادی۔

گزشتہ روز مریم نواز نے اپنی 48 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر لندن میں اُن کے والد میاں نواز شریف نے بیٹی کا دن خاص بنا دیا۔

میاں نواز شریف نے لندن میں ہی مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کے ہمراہ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سالگرہ پر ملنے والے پیغامات کے لیے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک پر ’ہیپی برتھ ڈے مریم نواز‘ لکھا ہوا ہے اور نواز شریف بےحد خوشی سے وہ کیک کاٹ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو جہاں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی تو وہیں مریم نواز نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کی ویڈیو شیئر کی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس ویڈیو نے میرا دن بنادیا۔‘

اس کے ساتھ ہی والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.