بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی دوران سفر بس میں نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بس میں اجلاس کے لئے جاتے ہوئے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کی۔

مریم نواز دوران سفر ویڈیو کال کے ذریعے نواز شریف کو صورتحال کے حوالے سے آگاہ بھی کرتی رہیں۔

مریم نواز کے ساتھ موجود حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف سے گفتگو کی۔

نواز شریف کو مریم نواز نے سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے ان کی طبیعت معلوم کی تو مریم نے جواب دیا کہ اللّٰہ کا شکر ہے۔

حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.