سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت کی تصدیق کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید اور سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سیف کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا۔
انہوں نے کارڈ کے ساتھ دیے گئے پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کو لندن میں نکاح ہے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے میں اس تقریب شرکت کے قابل نہیں ہوں۔
انہوں نے عدم شرکت کی وجوہات درج کرتے ہوئے کہا کہ صریح انتقام، جعلی مقدمات کے باعث میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ کا انتقال ہوا تب میں جیل میں تھی اور اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اس حکومت سے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے دینے کی درخواست نہیں کروں گی۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں۔
Comments are closed.