بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی جنید صفدر کی شادی پر دل جیت لیے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء نے اپنے بھائی، محمد جنید صفدر کی شادی پر پرانے کپڑوں میں شرکت کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

محمد جنید صفدار کی شادی پر جہاں وہ خود اور اُن کی اہلیہ، عائشہ سیف نہایت حسین نظر آ رہے تھے وہیں اُن کی والدہ اور بہنیں بھی خوب انٹرنیٹ پر چھائی رہیں۔

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

مریم نواز کے خوبصورت پہناووں اور انداز کی بازگشت کے دوران اُن کی بڑی بیٹی مہرالنساء کی بھی انٹرنیٹ صارفین تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ شادی کی مکمل تقریبات میں اُن کااپنی شادی کے کپڑوں کو دہرانا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک منچلے پیج ایڈمن کی جانب سے ’مقابلہ حسن‘ کروایا گیا۔

سوشل میڈیا پیجز پر مہرالنساء کی 2015ء اور 2021ء کی تصویروں کا کولاج بنا کر پوسٹس شیئر کی  جا رہی ہیں۔

A post shared by Maryam Nawaz Sharif ️ (@maryab_nawaz_fandom)

اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین مہرالنساء کی جانب سے پرانے کپڑوں کو دہرانے کے اقدام کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.