بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی بلاول بھٹو کے عشائیے میں شرکت سے معذرت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عشائیے میں شرکت کی دعوت پر ان سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عشائیہ میں شرکت کے لیے فون کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’مریم صاحبہ آپ کو عشائیہ میں آنا چاہیے۔‘

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ذاتی مصروفیت بتاکر عشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اپنی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے مصروف ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن چاہتی تھیں، تاہم پارٹی کے سینئر ممبران کی تجویز پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں بھی کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.