اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

مریم نواز کی بدزبانی سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی بھی ادارہ مریم نواز کی بدزبانی سے محفوظ نہیں رہا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے آج عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا ہے، ن لیگی سینئر نائب صدر کی بدزبانی سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اچھی ہوتی ہے جب فیصلے ان کے حق میں آئیں اور فیصلے خلاف آئیں تب بری ہوجاتی ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی پر تشدد کرنے والوں کو چن کر نگران حکومت میں لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت جنرل (ر) باجوہ بنوا کر چلے گئے، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے انتخابات ضروری ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے لیے فنڈز اور سیکیورٹی فراہم نہ کرنے والے خوفزدہ ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.