رہنما ن لیگ محمد زبیر نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عوام کی پذیرائی جس کے ساتھ ہوگی اسی کو عہدہ ملے گا۔
محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز کو کیوں یہ عہدہ دیا گیا یہ دیکھنے کی ضرورت ہے، اب ہدف الیکشن 2023 ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان ہر وقت سیاست کر رہے ہیں، ہمیں بھی ضرورت تھی، پارٹی کو ری اسٹرکچر کرنے کی ضرورت تھی، سیاست کی ضرورت تھی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز کو یہ عہدہ دیا جاتا تو شاید ایسی ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا، میری رائے میں کبھی بھی 100 فیصد لوگ متفق نہیں ہوتے۔
محمد زبیر نے کہا کہ عوام کی پذیرائی جس کے ساتھ ہوگی اسی کو عہدہ ملے گا، سب سے زیادہ عوام میں کون مقبول ہے، یہ معیار ہوتا ہے۔
Comments are closed.