بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کورونا کا شکار، عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر آج عدالت میں پیش ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

انہوں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگا ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کنٹرول لائن پر واقع وادی نیلم کے تاریخی مقام شاردہ میں مقامی خواتین کی جانب سے کشمیری کپڑے اور جیولری کا تحفہ دیا گیا ہے۔

مریم نواز کے کورونا پازیٹو ہونے کی لیب رپورٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.