مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔
مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر آج عدالت میں پیش ہونا ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگا ہے۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔
مریم نواز کے کورونا پازیٹو ہونے کی لیب رپورٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
Comments are closed.