پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 10 اپریل سے 28 نومبر تک کے عرصے کی حکومت کو ن لیگ کا اقتدار ماننے سے انکار کردیا۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت تو 28 نومبر 2022 کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ کیونکہ اس سے پہلے تو لاڈلے کے سرپرست موجود تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے حکومت کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں، چاہیں بھی تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی صاحبزادی کا کیس چل رہا ہے، اس پر سزا کو کیا انتقام کہیں گے؟ اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان سے متعلق مخالفین جو ڈھونڈ رہے ہیں وہ خوشیاں انہیں نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ میدان میں آچکی، الیکشن کی تیاری شروع کردی، الیکشن جیتیں گے اور فتنوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
Comments are closed.