وزیراعظم عمران خان کی اپنے استعفے کی مشروط پیشکش پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ تھوڑا صبر تو کرو، بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر قومی اسمبلی بلائے تو غائب ہوجاؤ۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہاکہ عمران خان ماضی میں سڑک پر کھڑے ہوکر صبح و شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ پھر یہ اُسی اسمبلی آکر بیٹھ گئے اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کیے۔
Comments are closed.