مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
ن لیگی رہنما ٹبی قیصرانی کا دورہ کرنے کے بعد بستی ناڑی بھی پہنچیں۔
انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقیین دہانی کروائی۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی بحالی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔
Comments are closed.