مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑے عائشہ سیف اور جنید صفدر کے لیے پہلا دعائیہ پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر اور وینیو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پہلے ہی کافی وائرل ہیں۔
مریم نواز نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے عائشہ اور جنید کے نام کے پہلے حروف کیلئے لکھا کہ ’میرے عزیز اے اور جے، اللہ آپ کو خوشگوار ازدواجی زندگی سے نوازے اور آپ ہمیشہ اس کی رحمت اور حفاظت میں رہیں۔‘
یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
Comments are closed.