جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے لندن سے دبئی روانہ

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز ابوظہبی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی، جہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔

انہوں نے لندن سے جینوا جا کر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.