اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر سابق رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔

دبئی، کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین…

مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا۔

مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں منائی۔

لندن میں قیام کے دوران مریم نواز نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.