پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے شاہینوں سے ایشیا کپ 2022ء جیت کر لانے کی فرمائش کر دی ہے۔
گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہوا۔
جہاں پورا ملک بھارت کے بعد افغانستان کو ہرا کر خوشی سے سرشار ہے اور کھلاڑی نسیم شاہ کے میچ کی کایا پلٹ دینے والے چھکوں کی تعریفیں کر رہا ہے وہیں پاکستانی سیاستدان بھی نسیم شاہ کو مبارکباد کے ساتھ ان کاحوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
ملک کی واحد معروف خاتون سیاستدان مریم نواز نے بھی پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارکباد اور نسیم شاہ کو میچ کے آخری اوور میں ناقابلِ یقین صورتحال پیدا کر دینے پر شاباشی دی ہے۔
مریم نواز کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’کیا میچ ہے‘۔
انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ نسیم شاہ کی کیا کارکردگی تھی! ہاں، ہاں، ہاں، ہمیں بوائز ایشیا کپ جتواؤ بوائز۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بمقابلہ افغانستان کے دوران جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
Comments are closed.