لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے وکیل نے ان کی عمرہ ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست واپس لے لی۔
مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنی درخواست واپس لے لی اور عدالت کو بتایا کہ مجھے کلائنٹ نے ہدایت دی ہے کہ پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے۔
عدالتِ عالیہ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کیے گئے کیس کی گزشتہ روز کی سماعت تک لاہور ہائی کورٹ کے قائم کیے گئے 3 بینچز ججز کے سماعت سے معذرت کرنے کے باعث ٹوٹ گئے تھے۔
Comments are closed.