gay hookup apps nz ford escort zx2 sr ecu hookup bbw hookups app cougar hookup in louisiana is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے نواز شریف کی سیاسی جدوجہد کی ویڈیو شیئر کر دی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے والد، ن لیگ کے بانی میاں محمد نواز شریف کی سیاسی جدوجہد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

مریم نواز شریف عوامی جلسوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں، وہ اپنے کارکنوں اور چاہنے والوں کے سوشل میڈیا پر پیغامات کا جواب بھی دیتی ہیں۔

مریم نواز نے کچھ گھنٹے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے نواز شریف کے ایک مداح کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں مداح نے نواز شریف کے لیے لکھا ہے کہ نواز شریف ایک اعلیٰ،  باکردار اور مہذب لیڈر ہیں۔

ویڈیو میں نواز شریف کی سیاسی جدوجہد سمیت اُن کے دورِ حکومت میں کیے گئے ایٹمی دھماکے کا بھی ذکر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.